22 جون 2026 - 16:59
چین کا امریکی دفاعی کمپنیوں پر نئی پابندیاں؛ واشنگٹن کے اقدامات کا جوابی وار

امریکا کی جانب سے چینی کمپنیوں پر پابندیوں کے بعد چین نے جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکی دفاعی کمپنیوں پر نئی تجارتی اور برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بیجنگ نے 10 امریکی دفاعی اور نایاب معدنیات سے متعلق کمپنیوں کو بعض اشیاء کی برآمد محدود کر دی ہے جبکہ 46 دیگر کمپنیوں کی مصنوعات کی سرکاری خریداری پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

چینی وزارتِ تجارت نے اس فیصلے کو واشنگٹن کی حالیہ کارروائیوں کا ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے متعدد چینی کمپنیوں کو فوجی فہرست میں شامل کیا ہے، جس کے جواب میں یہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری تھے۔

اعلان کے مطابق چینی کمپنیاں صرف خصوصی اجازت نامے کے تحت ان کمپنیوں کو "انتہائی ضروری" اشیاء برآمد کر سکیں گی۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کو تیسرے ممالک کے ذریعے بالواسطہ تجارت کے ذریعے بھی نافذ کیا جائے گا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان تجارتی و سکیورٹی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات کے باوجود تعلقات میں بہتری کے واضح آثار سامنے نہیں آئے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن نے حال ہی میں متعدد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا، جن میں علی بابا، بائیدو اور BYD جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں، جس کے بعد چین نے یہ جوابی اقدامات کیے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha